جمشید اقبال چیمہ

پنجاب، خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کی تحلیل اٹل فیصلہ ہے’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی اشاریے خطرناک حد تک تنزلی کا شکار ہیں ، زر مبادلہ کے ذخائر جس سطح پر چلے گئے ہیں پاکستان کے پاس درآمدی بل کی ادائیگیوں کیلئے ڈالر نہیں ہیں ، عام انتخابات ہوں گے تو اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہوگا ۔

اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جہاں جہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے ان اسمبلیوں کی تحلیل اٹل فیصلہ ہے ،یہ اعلان خوشی سے نہیں کیا بلکہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے اس کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں بچا۔

تحریک انصاف اس وقت وفاق کی علامت واحد جماعت ہے ، ساڑھے 500سے زائد نشستوں پر ضمنی انتخابات دیوانے کی بڑ کے سوا کچھ نہیں ، الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکمرانوں کا آلہ کار بننے کی بجائے آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار اد ا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں