بابر اعظم

اے بی ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل پلیئر ہیں’کپتان بابر اعظم

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل پلیئر ہیں، ٹی وی پر دیکھ کر ان کے جیسے شارٹس کھیلنے کی پریکٹس کرتا تھا۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سابق انگلش کپتان ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ کی کوچنگ میں والد کا اہم کردار ہے، میرے والد نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔بچپن میں گرائونڈ میں والد ہی لے کر جایا کرتے تھے، میری کرکٹ کی تربیت میں والد نے اہم کردار ادا کیا، وہ میری کارکردگی کو مانیٹر کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں انڈر 19 کھیلنے کے بعد یقین تھا کہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔بابر اعظم نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لیے پرجوش ہیں، انگلش ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلش پلیئرز یہاں کی کنڈیشنز کا جائزہ لیں اور ہماری مہمان نوازی کا لطف اٹھائیں۔واضح رہے کہ 17سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچی انگلش کرکٹ ٹیم نے پنڈی ٹیسٹ کیلئے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں