انگلش کرکٹ بورڈ

کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں ،(آج)راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، انگلش کرکٹ بورڈ

لندن/لاہور (گلف آن لائن)انگلش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی صحت خراب ہونے کے بعد پاکستان کے ساتھ کل شروع ہونے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں ،(آج)جمعرات راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ نے بتایاکہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور کھلاڑی (آج)جمعرات کو راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ای سی بی کے ترجمان نے کہا کہ میڈیکل پینل کھلاڑیوں کا معائنہ کر رہا ہے، کھلاڑیوں کی صحت معمول کے مطابق ہے، آرام کی غرض سے اسٹیڈیم نہیں آئے۔

ترجمان ای سی بی نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو وائرل انفیکشن ہوا ہے جو معمول کی بات ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انگلش کھلاڑیوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے بعد پنڈی ٹیسٹ شروع کرنے کے حوالے سے انگلش بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ہم صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پی سی بی معاملے پر جلد اپ ڈیٹ جاری کر دے گا۔یاد رہے کہ انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت 14 کھلاڑیوں میں بدہضمی کی شکایت سامنے آنے کے بعد اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنڈی ٹیسٹ پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں