چین

چین نے کبھی بھی دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کی ، وزارت خارجہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چینی وزارت خارجہ کی جمعہ کو ہو نے والی پریس کانفرنس میں ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین بارہا یہ کہہ چکا ہے کہ ہم کبھی بھی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

حا لیہ رپورٹ اور وزیر اعظم ٹروڈو کے متعلقہ بیانات اس کی تصدیق کرتے ہیں۔وا ضح رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایوان نمائندگان میں کہا کہ انہیں کینیڈا کی سکیورٹی، انٹیلی جنس اور پولیس کی جانب سے کبھی ایسی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں کہ کینیڈا کے وفاقی انتخابات کے امیدواروں کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر چینی فنڈنگ ملی ہو اور 2019 اور 2021 کے وفاقی انتخابات میں اتنی مداخلت نہیں کی گئی کہ نتائج متاثر ہوں۔

جس پر چینی وزارت خا رجہ کے تر جمان نے تفصیلی جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں