علی امین گنڈاپور

تفتیشی افسران کا شواہد نہ ہونے کا اعتراف ، علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمات خارج

اسلام آباد(نمائندہ خصؤصی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔14صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریر کیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمے کی تفتیشی افسران نے شواہد نہ ہونے کا اعتراف کیا، کچھ تفتیشی افسران نے شواہد یو ایس بی میں ہونے کا بیان دیا لیکن کہا کہ ٹرانسکرپٹ نہیں ہے۔

فیصلے میں لکھا ہے کہ کسی بھی ایف آئی آر میں ملزم کے خلاف دوران احتجاج اسلام آباد میں داخل ہونے کا الزام نہیں، ملزم کے خلاف یہ الزام ہے کہ اس کے اکسانے پر اسلام آباد میں مظاہرین اکٹھے ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم کے خلاف اسلام آباد میں اشتعال انگیز تقریر کے شواہد نہیں ہیں لہذا اخراج مقدمہ کی درخواستیں ملزم کی حد تک منظور کی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں