وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی

صوبے بھر میں سود کے نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب

لاہور (گلف آن لائن ) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں سود کے نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

اتوار چار دسمبر کو وزیراعلی پنجاب سے علمائے کرائے نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام کے بنیادی اصولوں کی ترویج اور شرعی قوانین کے نفاذ سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں علمائے کرام نے دین کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات پر پرویز الہی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وزارت اعلی سنبھالنے کے بعد فورا قرآن بورڈ کو بحال کیا، پنجاب میں طلبہ کیلئے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کردیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے، جب کہ عقیدہ ختم نبوت کیلئے قوانین سازی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پہلی مرتبہ نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا گیا ہے۔ علمائے کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا کہ علما کی دعاں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں