babrak-shah2.

اداکار ببرک شاہ کے 4 سالہ بیٹے کا انتقال ہوگیا

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستانی اداکار ببرک شاہ کے 4 سالہ بیٹے زاویار شاہ کا انتقال ہوگیا۔اداکار ببرک شاہ نے افسوس ناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انکے بیٹے کی موت پانی کی ٹینکی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔اداکار نے مزید بتایا کہ زاویار شاہ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا جس کی عمرصرف چار سال تھی،مرحوم کو نیسپاک سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اداکار کی جانب سے اپنے فیس بک اکائونٹ سے بچے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی گئی۔اداکار کے ساتھیوں، اہل خانہ اور دوستوں کی جانب سے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ببرک شاہ کا شمار پاکستان کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے کیریئر میں 107 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں