مسرت چیمہ

ناانصافی اور ظلم پر مبنی حکومت نہیں چلنے دیں گے’مسرت جمشید چیمہ

لاہور (گلف آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ چرب زبان حکومتی نمائندے 8 ماہ میں عوامی فلاح کے کسی بھی منصوبے کے بارے بتائیں، اپنی کارکردگی کے سوال پر امپورٹڈ حکومت مکمل خاموش ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ لوگ سازش سے اقتدار میں تو آ گئے لیکن ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا ہزاروں بند ہونے والی فیکٹریوں کے لاکھوں بیروزگار مزدور بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف تحریک کے اگلے مرحلے کا آغاز لاہور سے ہو گیا ہے اور اگلے 11روز میں 11ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ناانصافی اور ظلم پر مبنی حکومت نہیں چلنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں