چینی صدر

چین ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، چینی صدر

ریاض(نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پھنگ نے ریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور فلسطین کی دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں گہری ہیں ۔ نصف صدی سے زیادہ عرصے سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا ہے اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں کسی بھی طرح کی تبدیلی آئے ، چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے ان کے منصفانہ نصب العین کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

محمود عباس نے کہا کہ “فلسطینی عوام کو چینی عوام کے ساتھ اپنے تعلقات پر بے حد فخر ہے۔ دنیا میں اہم اثر و رسوخ رکھنے والے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کی ہے۔انہوں نے فلسطینی عوام کی جانب سے صدر شی جن پھنگ اور تمام چینی عوام کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں