عثمان بزدار

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،عثمان بزدار نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی

لاہور(گلف آن لائن)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے درخواست پر سماعت کی۔سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر احتساب عدالت لاہورمیں پیش ہوئے۔ دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ عثمان بزادر مطلوب ہیں نہ ہی وارنٹ گرفتاری آج تک جاری ہوئے۔

تفتیشی افسر کے بیان پر عثمان بزدار نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔دوران سماعت فاضل جج نے نیب کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ یہ نہ ہو عثمان بزدار کو باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیں، گرفتاری سے پہلے عثمان بزدار کو اطلاع دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں