رانا ثناء اللہ

نیب نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری بند کر دی

لاہور(نمائندہ خصوصی)منشیات مقدمے میں ریلیف کے بعد نیب لاہور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد انکوائری بند کر دی،ڈی جی نیب لاہور نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا دی،

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا ثنا اللہ کے خلاف نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد بھی انکوائری جاری نہیں رہ سکتی جبکہ لاہور ہائیکورٹ بھی رانا ثنا اللہ کی ضمانت کنفرم کر چکی ہے،

نیب لاہور کے مطابق رانا ثنااللہ کیخلاف 3مختلف شکایات نیب کو موصول ہوئیں، 24اپریل، 27اپریل اور 16اگست 2019کو شکایات موصول ہوئیں، 3دسمبر 2019کو رانا ثنا اللہ کے خلاف شکایات کی ویریفکیشن مکمل ہوئی،ڈی جی نیب لاہور نے رانا ثنا اللہ کے خلاف انکوائری کی منظوری 20دسمبر 2019کو دی جبکہ رانا ثنااللہ کے گرفتاری کے وارنٹ 9نومبر 2020کو جاری کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں