نواز شریف، مریم نواز

نواز شریف کی شہباز شریف ،اسحاق ڈار کو بجلی کی قیمتیں اور پٹرول سستا کرنے کی ہدایت

لندن(گلف آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے حکومت کو پٹرول 190 روپے فی لٹر دینے کی ہدایت کی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بجلی کی قیمتیں اور پٹرول سستا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو بجلی 300 یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190روپے فی لٹر تک دیا جائے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی اور پٹرول کے ریلیف پیکیج پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان ہے، واپسی سے قبل نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف پیکیج دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں