رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کا پیچھا کرینگے، انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے حوالدار محمد امیراور ایک عام شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔ وزیر داخلہ نے خیبر پختونخواہ میں امن وامان کے صورتحال پرصوبائی حکومت سے تشویش کااظہار کیا اور کہاکہ دہشت گردوں کا پیچھا کرینگے۔

انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گرد کاروائیوں کا قلعہ قمہ کرنے نے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، انکی جرات کو سلام۔

اپنا تبصرہ بھیجیں