جمشید چیمہ

چوروں ،لٹیروں کو پاک کرنے کیلئے لگائی گئی لانڈری تین شفٹوں میں چل رہی ہے’ جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ چوروں کی حکومت پر بیرون ممالک پاکستانیو ںکے اعتماد کا عالم یہ کہ اپریل 2022 میں جو ترسیلات زر 3 ارب ڈالر تھی وہ نومبر میں گر کر2 ارب ڈالر تک آ چکی ہیں، اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے بھی اپنا سرمایہ نکلوا رہے ہیں،ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی بلکہ غیر ملکی اپنا سرمایہ دوسرے ملک منتقل کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے نیب ترامیم کے باعث قوم کو 1100 ارب کا ٹیکا لگایا ہے ،چوروں لٹیروں کو پاک کرنے کے لئے لگائی گئی لانڈری تین شفٹوں میں چل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں جبکہ امپورٹڈ ٹولہ کی ساری توجہ اپنے کیسز معاف کرانے پر مرکوز ہے ۔ نیب ترامیم پر اعلیٰ عدلیہ کے ریمارکس سے عمران خان کا موقف سچ ثابت ہو گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں