وزیراعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی و معاشی ٹیم کا اجلاس ،گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی و معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک اور متعلقہ وزارتوں کے حکام شریک تھے۔اجلاس کے دوران وزارت توانائی نے ملک میں گیس لوڈ پلان اور کمی پورا کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں توانائی کی ضروریات پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گیس لوڈ منیجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دیا جائے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں توانائی کی مقامی پیداوار اور اضافے کےلئے کوششیں کرنا ہوں گی، کوشش کریں درآمدی ایندھن پر بتدریج انحصار ختم کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کےلئے گردشی قرضے سے نمٹا جائے، عوام کی تکالیف کم کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں اور گیس و بجلی کی بچت کےلئے عوامی مہم چلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں