اعظم سواتی

سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ نے سی ڈی اے اقدام کو عدالت میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ نے سی ڈی اے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سینیٹر اعظم سواتی کے فارم ہاوس کو نوٹس، غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ اعظم سواتی کی اہلیہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں سی ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا اور استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین سے جواب طلب کرے۔

یاد رہے کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی سمیت چار فارم ہاسز سیل کر دیئے تھے۔ غیرقانونی تعمیرات پرمتعدد مرتبہ جاری کئے گئے سی ڈی اے کے شوکازنوٹسز پرعملدرآمد نہ کرنے اورسی ڈی اے کیخلاف عدالت سے حاصل کئے گئے حکم امتناعی کے خارج ہونے پرپی ٹی آئی کے سینیٹراعظم سواتی کے فارم ہاس نمبر 71 سمیت 4 فارم ہاسز نمبر 34، 35 اور 13 کوسیل کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں