زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام پشاورمیں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد، کثیر تعدار میں لوگوں کی شرکت

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کےسب سے بڑےرئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نےپشاورمیں پراپرٹی سیلزایونٹ کا انعقاد کیاجس میں سرمایہ کاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پشاور میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے سٹی سنٹرپشاور، سکسٹی فور ہائیٹس، پیراڈایس مال، اوراہن ٹاور، پشاورہائیٹس،میٹرو ہائیٹساورگرین اوکس ریزیڈنشیاسمیت اسلام آباد کے دیگر منصوبے بھی پیش کئے گئے ۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف اور صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

پراپرٹی سیلز ایونٹ میں، زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز خرم حسین کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فہیم عامر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے بارے میں خصوصیاراء پیش کرنے کے لےز موجود تھے۔

ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز خرم حسین کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے ایونٹس کا رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوتا ہے، پشاور میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بہت سی صلاحیت ہے جس کو بروئے کار لا کر شہر کےپراپرٹی شعبے کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔
پراپرٹی سیلز ایونٹ کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں