اسپیکر قومی اسمبلی

پی ٹی آئی ارکان استعفوں کی تصدیق کےلئے چیمبر میں موجود ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی کا شاہ محمود قریشی کو خط

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان استعفوں کی تصدیق کےلئے چیمبر میں موجود ہوں،6سے 10جون تک کے شیڈول کے اندر کوئی پی ٹی آئی رکن استعفے کی تصدیق کےلئے نہیں آیا۔

جمعرات کے روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھا،اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کےلئے بلالیا،اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان استعفوں کی تصدیق کےلئے چیمبر میں موجود ہوں،اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب بھجوادیا،خط میںاستعفوں کی تصدیق سے متعلق قواعد کا حوالہ دیا گیا،11اپریل کو جمع کرائے گئے استعفوں کی تصدیق کےلئے 23مئی کو خط لکھا گیا،

6سے 10جون تک تصدیق کی مہلت دی گئی،خط میں بتایا گیا کہ شیڈول کے اندر کوئی پی ٹی آئی رکن استعفے کی تصدیق کےلئے نہیں آیا،اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو دوبارہ تصدیق کےلئے مدعو کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں