مقامی کرنسی

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا

کراچی(گلف آن لائن)انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 225.90روپے پر مستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر234.40روپے پر برقرار رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا .

جس سے یوروکی قیمت فروخت 259روپے سے بڑھ کر260روپے ہوگئی اسی طرح 1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 296روپے سے بڑھ کر297روپے ہو گئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت65.65روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت68.70روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں