فواد چوہدری

گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا،فواد چوہدری

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا،گورنر پنجاب کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کو بطور وزیراعلی سبکدوش کرنے اور صوبائی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سخت ردعمل دیا،

فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر کی جانب سے وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پرویز الہی اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے اور ان کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں