چوہدری اشرف

اراضی کیس میں گرفتار لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہو ر(گلف آن لائن) عدالت نے اراضی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔اینٹی کرپشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے انہیں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اینٹی کرپشن نے 27دسمبر کو مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری اشرف کو 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔اینٹی کرپشن حکام نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو مقدمہ میں متعدد بار تفتیش کے لئے طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں