اسٹیٹ بینک

بینک دولت پاکستان پیر 2 جنوری 2023 کو “بینک تعطیل” کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا

کراچی (گلف آن لائن)بینک دولت پاکستان پیر 2 جنوری 2023 کو”بینک تعطیل”کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔ لہذا تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔تاہم، بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں