وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم سے وزیر خارجہ کی ملاقات ،وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات جس میں وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی ۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار , وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربّانی کھر بھی موجود تھیں ۔

ملاقات میں اگلے ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی ۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں