فواد چوہدری

صاف کہہ دیں کہ (ن )لیگ کی شکست ہوگی، اس لیے الیکشن نہیں کرائے جا سکتے،فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثنا ء اللہ صاف صاف کہہ دیں کہ (ن )لیگ کو الیکشن میں شکست ہوگی، اس لیے الیکشن نہیں کرائے جاسکتے۔

اپنے بیان میں سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بلدیاتی الیکشن بھی نہیں کرا سکتے تو پھر انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن نہیں ہوئے تو پی ٹی آئی توہین عدالت کی کارروائی کی طرف جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں