فواد چوہدری

پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، فواد چوہدری

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔ یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں اور چیف جسٹس کو بتایا جاتا ہے کہ کیا فیصلہ کرنا ہے انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کوئی مقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتحال پر غور کریں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا، ایک ٹوئٹ پر درجنوں پرچے ہونا معمول کی بات نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں