سندھ ہائیکورٹ

پسند کی شادی کیس، شوہر ظہیر کی اہلیہ کی کسڈی کی درخواست

کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی مبینہ مغویہ کے شوہر ظہیر کی اہلیہ کی کسڈی سے متعلق درخواست پر سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اٹھارٹی، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو نوٹسز جاری کردیئے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی مبینہ مغویہ کے شوہر ظہیر کی اہلیہ کی کسٹڈی سے متعلق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں ظہیر احمد نے موقف اپنایا کہ قانونی اور شرعی شوہر ہوں، شیلٹر ہوم سے کسٹڈی دی جائے۔ اہلیہ نے تمام فورمز پر میرے حق میں بیانات دے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو جان کے خطرات لاحق ہیں۔ آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اٹھارٹی، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو نوٹسز جاری کردیئے اور فریقین سے 6 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں