چیئرمین تحریک انصاف

امپورٹڈٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عدالت نے کہا تو اعتماد کا ووٹ لیں گے ‘ عمران خان

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ امپورٹڈٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عدالت نے کہا تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے ، ہم اسمبلی تحلیل کریں گے اس میں کوئی دورائے نہیں ، اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم انتخابات کے لئے عوام کے پاس جائیں گے ۔

عمران خان نے پنجاب کے صوبائی وزراء ، پارلیمانی لیڈر ،سپیکر اورڈپٹی سپیکر سمیت دیگر رہنمائوںکے اجلاس کی صدارت کی ۔جس میں عمران خان نے اعتماد کے ووٹ اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت کی ۔ عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے،سازشی ٹولہ اسلام آباد کے بعد کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے،انہیں معلوم ہے کہ عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے،اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم انتخابات کے لیے عوام کے پاس جائیں گے ،ملک کے مسائل کا حل نئے انتخابات اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی دے سکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے،ہمیں اعتماد کے ووٹ کے لئے تیاری کرنی ہے۔ عمران خان نے وزراء کو اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے ہر وزیر کو ذمہ داری سونپی کہ وہ اپنے ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے رابطے میں رہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے فوری بعد اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اسمبلی تحلیل کریں گے اس میں کوئی دورائے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں