ملزم نوید

عمران خان پر حملہ، ملزم نوید کے فون سے نمبرز اور کالز کا ریکارڈ مل گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار نوید کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق ملزم کے فون سے دو مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے پاس ایک نمبر ‘نا ہے، نا ہو گا نہ رہے جی’ کے نام سے محفوظ تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ مل گیا۔ فورنزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون میں 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر اور 212 ویڈیوز ہیں، ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہیں کیا جا سکا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون کی آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حوالے کر دی گئی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم کے فون میں تھائی لینڈ کا ایک نمبر اور 2 مقامی نمبر تفتیش کے لیے اہم ہیں۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں