آج کل ایوارڈز دینے کیلئے عجیب و غریب معیار مقرر کیا گیا ہے ‘ شگفتہ اعجاز

لاہور( نمائندہ خصوصی) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ آج کل ایوارڈز دینے کیلئے جو معیار مقرر کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے صرف تقریب میں آنے کی یقین دہانی کرانی ہے ، جو لوگ یہ ایوارڈ وصول کرتے ہیں انہیں کس طرح اطمینان ہوتا ہے مجھے اس پر بھی حیرانی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایوارڈز کسی کے کام کومد نظر رکھتے ہوئے دئیے جاتے ہیں بلکہ میرے نزدیک ایوارڈ دینے کا یہ مقرر کیا گیا ہے کہ آپ نے یقین دہانی کرانی ہے کہ آپ نے تقریب میں آنا ہے اور اپنا ایوارڈ وصول کرنا ہے ۔

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میرے خیال میں کام کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ دینے کی تقریبات نہ ہونے سے مقابلے کا رجحان ختم ہو رہا ہے ، جب فنکاروںکو معلوم ہوگا کہ انہیں ان کے کام کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ ملنا ہے تو وہ مزید دلجمی اور لگن سے کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں