فیصل کریم کنڈی

جنیوا کانفرنس میں بلاول زرداری نے کامیاب سفارتکاری کی،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(نمائندہ خصؤصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے بغیر کسی وجہ 8لاکھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بند کر دیئے تھے، جن کے ساتھ زیادتی ان کے کارڈ کو کھولیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے تخفیف غربت فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پاکستان کو جنیوا کانفرنس میں تاریخی کامیابی ملی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کامیاب سفارتکاری کی، پاکستان سے9ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدے کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مدد کرنے والے مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے شکر گزار ہیں، بڑی کامیابی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں آج بھی پانی کھڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں