رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ کا رابطہ، رانا ثنا اللہ نے پارٹی قائد کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے معاملے پر دستیاب آئینی و قانونی آپشنز پر بریفنگ دی،پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے، نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کا امکان ہے، تحریک عدم اعتماد پر فوری اراکین کے دستخط کروا لئے جائیں گے،

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد مکمل کر کے نواز شریف کو رپورٹ پیش کی جائے گی، قائد ن لیگ نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی اجازت ملتے ہی وزیراعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی جائے گی،پارٹی قائد کی جانب سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بھی مزید مشاورت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں