الیکشن کمیشن

سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد، الیکشن کمیشن کا کراچی حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15جنوری کو ہی منعقد کرانے کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15جنوری کو ہی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر غور کیا گیا،الیکشن کمیشن کے اجلاس سندھ حکومت کا 15جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کا فیصلہ مسترد کردیا گیا،الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 15جنوری کو ہی مکمل کیا جائے گا،الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں