زرداری

عبدالطیف آفریدی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے،آصف علی زرداری

کراچی (گلف آ ن لائن)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے معروف قانون دان عبداللطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جمہوریت پسند اور شدت پسندی کے سخت مخالف تھے۔اپنے تعزیتی بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ شہید عبدالطیف آفریدی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔

شہید عبدالطیف آفریدی کی جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔شہید عبدالطیف آفریدی دہشتگردوں اور شدت پسندوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن شہید عبدالطیف آفریدی کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں