عرفی جاوید

عرفی جاوید نے بی جے پی رہنماء کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروادی

ممبئی (گلف آ ن لائن)بھارتی ریئلٹی شو بگ باس میں شامل اداکارہ عرفی جاوید نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنماء چترا کشور واگ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروادی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عرفی جاوید کے وکیل نے پولیس میں انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 153(A)(B), 504, 506, 506(ii) کے تحت بی جے پی پارٹی کی رہنما چترا کشور واگ کے خلاف اداکارہ کو دھمکیاں دینے پر شکایت درج کروائی ہے۔

اس کے علاوہ عرفی جاوید نے کوڈ آف کریمینل پروسیجر (ضابطہ فوجداری)کی دفعہ 149 اور 107 کے تحت احتیاطی کارروائی کی درخواست بھی کی۔رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کی جانب سے یہ شکایت مہاراشٹر اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں