عراقی وزیر اعظم

داعش کا چیلنج موجود ،امریکی فوج کاانخلا نہیں چاہتے، عراقی وزیراعظم

بغداد(گلف آن لائن )عراقی وزیر اعظم محمد السوڈانی نے امریکی فوج کی موجودگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کی واپسی کا کوئی ابھی نظام الاوقات نہیں دیا جا سکتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران عراقی وزیر اعظم نے کہاکہ امریکہ اور نیٹو کی افواج عراقی فوج کی تربیت اور معاونت کے لیے موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ داعش کے خلاف عراقی فوج کی مدد کرتے ہیں جبکہ وہ خود براہ راست کارروائیوں سے دور ہی رہتی ہیں۔محمد السوڈانی نے کہا ابھی داعش کا چیلنج موجود ہے اس لیے ان افواج کی فی الحال عراق میں موجودگی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں