قاسم خان سوری نے ایف آئی اے کے کال اپ نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد (گلف آ ن لائن)سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ایف آئی اے کے کال اپ نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔منگل کو قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ایف آئی اے کے کال اپ نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اْن کے خلاف ایف آئی اے کو اندراج مقدمہ کے لئے بدنیتی پر مبنی درخواست دی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اے کی انکوائری اور کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں