رواں مالی سال

کمزور معیشت کے ساتھ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (گلف آ ن لائن)کمزور معیشت کے ساتھ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ،پانچ ماہ میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 3اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد تک کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔ جولائی سے نومبرتک لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 3.58 فیصد تک کمی ہوئی۔ نومبر 2021 کی نسبت نومبر 2022 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.49 فیصد کمی رہی۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر کی نسبت نومبر 2022 کے دوران صنعتی پیداوار میں 3.55 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ ٹیکسٹائل، مشروبات، فارماسوٹیکلز، کیمیکلز اور فرٹیلائرز کی پیداوار میں کمی ہوئی، آٹوموبیل، انجینئرنگ پراڈکٹس اور ربڑ کی مصنوعات کی پیداوار میں بھی کمی دیکھی گئی جبکہ فرنیچر، الیکٹرونکس، لیدر پراڈکٹس کی مصنوعات سازی میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں