زرعی یونیورسٹی پشاور

زرعی یونیورسٹی پشاور کیلئے ایم فل وپی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری دے دی گئی

پشاور (گلف آن لائن)زرعی یونیورسٹی پشاور کے کالج آف ویٹرنری سائنسز، فیکلٹی آف اینیمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز کا فارماکولوجی میں ایم فل و پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز اور کلینکل میڈیسن اینڈ سر جری میں ایم فل ڈگری پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمر صدیق،فیکلٹی ممبران اور طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور کالائیو سٹاک میں بہترین کردار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے فارغ التحصیل طلبا نے ملکی وبین الاقوامی اور صوبائی سطح پر لائیو سٹاک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے فارماکولوجی اور کلینکل میڈیسن اینڈ سرجری میں پی ایچ ڈی وایم فل پروگراموں کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ زرعی یونیورسٹی پشاور درس وتدریس کے حوالے سے ایک بہترین درسگاہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں