ساجد خان

ساجد خان بگ باس سیزن 16 سے رخصتی پر آبدیدہ ہوگئے

ممبئی(گلف آ ن لائن) بھارتی فلمساز اور اداکار ساجد خان بگ باس سیزن 16 سے بہتے آنسوؤں کے ساتھ رخصت ہوگئے۔بگ باس کی نئی قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ہاؤس میٹس سے معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہیں۔ان کے ساتھ بگ باس میں شریک سنبھل توقیر جب ساجد خان کے شو سے باہر نکلنے کا اعلان سنتی ہیں تو وہ رونا شروع کردیتی ہیں۔

بگ باس ناظرین کے مطابق عبدو روزک کے شو سے نکلنے کے ساجد خان کا بھی بگ باس سے نکلنا ضروری تھا۔پرومو میں بگ باس اعلان کرتے ہیں کہ ساجد خان نے شو میں آکر اپنے مداحوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ کرنے کا ایک مشکل فیصلہ لیا تھا اور وہ واحد شخص تھے جن کو بگ باس کے تمام ہاؤس میٹس کی طرف سے احترام ملتا تھا۔ساجد خان ںے اس موقع پر آبدیدہ ہوکر اپنے ساتھیوں سے معافی مانگی اور کہا کہ جس سے بھی میرا جھگڑا ہوا ہو میں اس سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔بعض ناظرین نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ ساجد خان کو خاص الوداعی پروٹوکول کیوں دیا گیا ہے اور یہ عبدو روزک کو کیوں نہیں دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں