فواد چوہدری

فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگاکر عدالت میں پیش کیا گیا

لاہور(گلف آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو کینٹ کچہری پہنچا یا گیا۔ پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چوہدری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں پیش کیا جہاں ان کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔

فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری کو اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں پولیس ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں