وفاقی وزیر شازیہ مری

حکومت کوشش کرے گی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، وفاقی وزیر شازیہ مری

کراچی (گلف آن لائن) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت کوشش کرے گی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے اور کوئی بھی اس حق میں نہیں کہ ہمیں قرض لینے پڑیں۔ وزیر اعظم محمد میاں شہباز شریف نے کفایت شعاری کو اپنانے کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے فیصلوں کے نتائج آج بھگت رہے ہیں اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ملکی ترجیحات دیکھی جائیں گی، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے صدر آصف علی زرداری سے متعلق الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

اور عمران خان ہمیشہ غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اس مدے پر عمران خان کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینظیر کفالت میں خواجہ سراو ں کو شامل کرنے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے الزامات تشویش ناک ہیں، ان کی حکومت میں دہشتگردوں کیلئے جیلیں توڑی گئیں، ان کے صدر آصف علی زرداری کیخلاف الزامات پر عدالت جائیں گے۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اورا ن کے اہلخانہ کو خطرات ہیں، عمران خان دہشتگردوں کے سہولت کار رہے ہیں، پیپلزپارٹی کا ماضی میں بھی سیاسی استحصال کیا گیا۔

عمران خان پہلے بھی دم دبا کر بھاگے تھے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ گزشتہ4 سال انتہائی غلط فیصلے کیے گئے،گزشتہ حکومت کے فیصلوں کے نتائج آج بھگت رہے ہیں۔وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے “بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو با اختیار بنانا کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینظیر کفالت پروگرام کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے اب خواجہ سراوں کی بھی بینظیر کفالت پروگرام سے معاشی معاونت کی جائی گی۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نادرا کے کارڈز بنواکر خواجہ سرا بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواجہ سراں کو 7ہزارروپے سہہ ماہی ملیں گے خواجہ سرا کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپکے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے کیونکہ آپ بھی پاکستانی ہیں،انسان ہیں، پاکستان اکٹھا ترقی کرے گا،

پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچانا ہے تو مل کر کام کرنا ہے،خواجہ سرا بھی پاکستان کی ترقی میں شامل رہیں گے، پاکستان میں جو تکلیفیں خواجہ سراو ں کو ملتی ہیں سب آگاہ ہیں، ہماری کوشش ہے انکی تکالیف کم کریں، معاشرے میں ایسی کمیونٹیز جو پریشانیوں کا مقابلہ کر رہی ہیں انکی بھر پور مدد کریں گے۔ تقریب سے بیرسٹر مرتضی وہاب، خواجہ سرا کمیونٹی کے رہنماں ڈاکٹر میرب، بندیا رانہ و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے خواجہ سرا کمیونٹی کی بینظیر کفالت میں شامل کرنے کے اعلان کو سراہا اور وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں