شہباز شریف

وزیراعظم کی ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینش سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اشتعال انگیز ہے، اسلامو فوبیا سے لڑنے کیلئے عالمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اشتعال انگیز ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے، مہذب دنیا کو ایسے واقعات کی شدید مذمت کرنی چاہیے، اسلامو فوبیا سے لڑنے کیلئے عالمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعات پر ہم سخت رنجیدہ ہیں، اس واقعے سے ہمارے دلوں کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں