چینی وزارتِ تجارت

چین کا سری لنکا کے قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کا اعلان

بیجنگ (گلف آن لائن)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ 19 جنوری کو ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنا نے دو طرفہ سرکاری قرض دہندہ کی حیثیت سے سری لنکا کی وزارت خزانہ کو فنانسنگ سپورٹ دستاویزات جاری کیں، جس میں 2022 اور 2023 میں سری لنکا کے واجب الادا قرضوں میں توسیع پر آمادگی کا اظہار کیا گیا، جس کے دوران سری لنکا کو عارضی طور پر ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنا کے قرضوں کی اصل رقم اور سود ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جس سے سری لنکا کو قلیل مدتی قرضوں کی ادائیگی کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ہم سری لنکا کے قرضوں کی پائیداری کو فروغ دینے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے کئی بار زور دے کر کہا ہے کہ ایک دوست ہمسایہ اور مخلص دوست کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ سری لنکا کی معاشی اور سماجی ترقی میں اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کی ہے۔ چین پہلا دو طرفہ سرکاری قرض دہندہ ہے جس نے سری لنکا کے قرضوں کے بحران کے پھیلنے کے بعد رضاکارانہ طور پر سری لنکا کے قرضوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے ، جو چین کے خلوص اور قرضوں کی پائیداری کے حصول میں سری لنکا کی مدد کرنے کی کوششوں کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں