مسرت چیمہ

دس ماہ کی فسطائی حکومت نے عوام اور سیاسی مخالفین پر جبر کی ہر حد پار کر دی ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ دس ماہ کی فسطائی حکومت نے عوام اور سیاسی مخالفین پر جبر کی ہر حد پار کر دی ہے ،ظلم اور بربیت کے خلاف آواز بلند کرنیوالاہر شخص رات کی تاریکی میں اغوا ء ہوا، امپورٹڈ ٹولے نے دس ماہ میں ملک ڈوبنے کی پرواہ کئے بغیر صرف اپنا ایجنڈا پروان چڑھایا ۔ زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی حفاظت کیلئے لگائے گئے کیمپ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ظلم اور جبر کرنے والے نڈھال ہو چکے ہیں لیکن الحمد اللہ پی ٹی آئی کا جذبہ آج بھی توانا ہے،

انتخابات کے انعقاد میں التواء کے خلاف ملک کے کونے کونے سے آوازیںاٹھنا شروع ہو گئی ہیں،شریف اور زردار ی خاندان عام انتخابات میں عوامی غیض وغضب کا ہرگز سامنا نہیں کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تیرہ جماعتی اتحاد بند کمروں میں عمران خان کی مقبولیت کو تسلیم کر چکا ہے اور ان شا اللہ انتخابات میں عوام کا رجحان دیکھ کر یہ سر عام بھی تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہیں ،عوام مایوس نہ ہوں ان شااللہ تاریکی کی رات بہت جلد چھٹ جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں