شیخ رشید

شیخ رشید نے اپنی کراچی منتقلی روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔شیخ رشید نے اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کراچی اور مری کے مقدمات میں حوالگی روکنے کی درخواست دائر کر دی۔شیخ رشید نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مجھے مری یا کراچی پولیس کے حوالے نہ کیا جائے، میری جان کی ضمانت لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا، میرے خلاف مقدمات میں مدعی متاثرہ فریق نہیں۔شیخ رشید نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سیاسی بیان بازی کی بناء پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے، آبپارہ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیں۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی ہے کہ کراچی کا مقدمہ اختیار سے تجاوز قرار یا اسلام آباد منتقل کیا جائے، کیس کے حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی سے روکا جائے۔درخواست میں اسلام آباد، سندھ اور پنجاب کے آئی جیز اور سیکریٹری داخلہ کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں