شی جن پھنگ

چینی نائب وزیر خارجہ کا چین میں امریکی سفارت خانے کے سربراہ سے چینی ایئر شپ پر امریکی حملے بارے تحفظات کا اظہار

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کے نائب وزیر خارجہ شے فنگ نے چین کے ان مینڈ ایئر شپ پر امریکی حملے کے بارے میں چین میں امریکی سفارت خانے کے سربراہ کو چینی حکومت کےتحفظات ریکارڈ کروائے ہیں۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شےفنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی سویلین ان مینڈ ایئر شپ کا امریکی فضائی حدود میں نادانستہ طور پر داخل ہونا مکمل طور پر ایک حادثاتی واقعہ ہے جس کی وجہ اور حقائق واضح ہیں۔

تاہم، امریکا نے اس بات پر کان نہیں دھرے اور امریکی فضائی حدود سے باہر جاتے ہوئے سویلین ایئر شپ کے خلاف اندھا دھند طاقت کا استعمال کیا، جو حد سے زیادہ رد عمل ،بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امریکا کے اقدامات نے بالی سربراہی ملاقات کے بعد سے چین اور امریکا کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے دونوں ممالک کی کوششوں اور پیش رفت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس کے خلاف شدید احتجاج کرتا ہے نیز امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والےمزید اقدامات نہ کرے اور کشیدگی میں اضافہ نہ کرے نہ ہی اسے بڑھاوا دے ۔

چینی حکومت صورتحال کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا مکمل تحفظ کرے گی، چین کے مفادات اور وقار کا ثابت قدمی سے دفاع کرے گی اور مزید ضروری ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں