شہباز شریف

ترکیہ اور شام میں بدترین زلزلے کے 24 گھنٹوں بعد اموات اور تباہی کی صورتحال دماغ سن کردینے والی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام کو لرزا دینے والے بدترین زلزلے کے 24 گھنٹوں بعد اموات اور تباہی کی صورتحال دماغ سن کردینے والی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بڑے پیمانے پر انسانی بحران کو دیکھنا دل دہلادینے والا ہے۔انہوںنے کہاکہ متاثرہ انسانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بروقت اور مادی امداد کے ذریعے کی جانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں