سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نیو بالاکوٹ سٹی زلزلہ متاثرین کیس میںچیف سیکرٹری کے پی کے اور سیکرٹری ریلیف ورک کے پی کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے نیو بالاکوٹ سٹی زلزلہ متاثرین کیس میںچیف سیکرٹری کے پی کے اور سیکرٹری ریلیف ورک کے پی کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سماعت ایرا ڈائریکٹر نے بتایاکہ ایراء نے بالاکوٹ مانسہرہ میں متاثرین کی آبادی کاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 205 بلین خرچ کیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا 205 ارب کی خرچ رقم کا آڈٹ ہوا؟ایراء اپنی رپورٹ کیساتھ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی جمع کرائے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں زلزلہ 2005 میں آیا،متاثرین کی بحالی کیلئے 18 سالوں سے دائرے میں گھوم رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ زلزلہ متاثرین کو نیو بالاکوٹ سٹی کا سبز باغ دکھایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ زلزلہ متاثرین کے فنڈز کدھر گئے اور کہاں خرچ ہوئے؟۔عدالت نے ایراء سے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلی اور کہاکہ بتایا جائے زلزلہ زدہ علاقوں متاثرین کی بحالی کی کتنی رقم اکھٹی ہوئی۔ عدالت نے کہاکہ قومی و بین الاقوامی سطح سے حاصل فنڈز سے کتنی رقم خرچ ہوئی۔

عدالت نے کہاکہ ایراء بتائے کہ زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں باقی کتنی رقم موجود ہے؟ ،زلزلہ متاثرین کی باقی فنڈز کس ادارے کے پاس ہیں؟ ۔ عدالت نے کہاکہ چیف سیکرٹری بھی زلزلہ متاثرین کے فنڈز سے متعلق الگ تحریری جواب دیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں