گرفتاری

یہ لوگ صرف میری وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، میں مر جاﺅں گا ان کی بات نہیں مانوں گا، شیخ رشید

اسلام آباد(گلف آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ لوگ صرف میری وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، میں مر جاﺅں گا ان کی بات نہیں مانوں گا، نجی ٹی وی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار شیخ رشید کو پولیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد لے کر پہنچی جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی بات کی،

اس موقع پر شیخ رشید نے دعوی کیا کہ یہ لوگ صرف میری وفاداریاں اور سیاسی ہمدردیاں بدلنا چاہتے ہیں، رات کو بھی مجھے ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہے تھے، لیکن میں نے انکار کردیا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھ پر سیاسی ہمدردیاں تبدیل کرنے کے لئے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، 16بار وفاقی وزیر رہا ہوں، اس عمر میں سیاسی ہمدردیاں نہیں بدل سکتا، میں مر جاﺅں گا ان کی بات نہیں مانوں گا،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس والے میرے بھائی ہیں، میں نے کسی پولیس والے پر گن نہیں نکالی،

میں نے اپنے دونوں فونز کے پاسورڈ پولیس کو دے دیئے ہیں، میرے موبائل میں صحافیوں کے نمبر ہیں، کسی بھارتی یا را ایجنٹ کا نمبر نہیں،شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ مری پولیس نے گھنٹوں مجھ سے تفتیش کی ہے، تمام کام آبپارہ پولیس نے کیا، مری، لسبیلہ اور کراچی پولیس معصوم ہے، میرے پیسے، موبائل اور گھڑیاں پولیس نے نکال لیں، ایس ایچ او وڑائچ اسلام آباد میں شراب کا کاروبار کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں