اسلام آباد ہائیکورٹ

ہائی کورٹ نے ایم این اے شازیہ صوبیہ کی بطور صدر پاکستان نرسنگ کونسل تعیناتی کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم این اے شازیہ صوبیہ کی بطور صدر پاکستان نرسنگ کونسل تعیناتی کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی ۔ دور ان سماعت سابق صدر پاکستان نرسنگ کونسل ڈاکٹر شازیہ صوبیہ زاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ سسٹنٹ رجسٹرار نرسنگ کونسل اور وکیل ضیاء رحمان بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔

سابق صدر پی این سی شازیہ صوبیہ کے مطابق نئے قانْون پاس ہونے کے بعد میں پاکستان نرسنگ کونسل کی صدر نہیں رہی ۔سابق صدر پاکستان نرسنگ کونسل تنے کہاکہ اس وقت صدر نرسنگ کونسل نہیں ہو اور سرکاری آفس بھی چھوڑ چکی ہو۔ عدالت نے کہاکہ اگر اب کوئی صدر ہی نہیں ہے، آفس بھی خالی ہے تو پھر درخواست غیر موثر ہوگئی۔عدالت نے درخواست کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی

اپنا تبصرہ بھیجیں